ابنا: شام کي سيکورٹي فورس نے ان لوگوں کو حمص کے القرابيص علاقے سے اغواکاروں کے قبضے سے آزاد کرايا ہے۔ شام کي فوج نے اسي طرح شمال مغربي شہر ادلب کے خربت حاس علاقے ميں ايک کارروائي کے دوران انتہائي مطلوب دہشت گرد اياد احمد اليوسف سميت آٹھ مسلح افراد کو ہلاک کر ديا ہے۔جرمني سے شائع ہونے والے جريدے اشپيگل نے مسلح گروہوں کے ايک رکن کے بيان کا حوالہ ديتے ہوئے لکھا ہے کہ ، مسلح گروہ ، لوگوں کا اغوا اور ان سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد انہيں گولي مار ديتے يا پھر ان کے سر کاٹ ديتے تھے اور اس کے بعد انہيں اجتماعي قبروں ميں دفن کر ديتے تھے۔
.......
/169
.......
/169